
معیشت سمنھلنے لگی-ڈالر 11 روپئے سستا-پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹ کا اضافہ-
جناب اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف کی کوششیں بر آئی ہیں اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ملکی معیشت سمبھل رہی ہے-اور جو ملک کو ڈیفالٹ ہونے کی آرزوئیں لئے بیٹھےتھے دم بخود رہ گئے ہیں – فواد چوہدری ، اسد عمر اور حماد اظہر کی بات چھوڑیں کہ جاہل ہیں – ملک کے ایک سابق وزیر خزانہ شوکت ترین دو صوبائی وزراء خزانہ کے ساتھ یہ گھناؤنی سازش کرتے رہے کہ ملک کا آئی ایم ایف سےمعاہدہ نہ ہو سکے- اب روپئے کی قدر میں بہتری آئی ہے اور کل سوموار کے دن کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر 285 روپے پر آگیا تھا اور آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے سامنے ڈالر نیچے آگرا اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 71 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 78 پیسے کا ہوگیا- وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 روپئے تک نیچے لانے کا دعوہ کیا ہے- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے-اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا- اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر اضافے کے بعد 4 ارب 6 کروڑ 99 لاکھ ڈالر ہو گئے-آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدے سے پاکستان کی مالی گنجائش میں معمولی بہتری ہوگی تاہم آئی ایم ایف فنانسنگ سے پاکستان کے لیے فنڈنگ کے حصول کا راستہ ہموار ہوگا-ابھی یہ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرلےگا- پاکستان کو طویل مدتی استحکام کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی اور اپنی آمدنی بڑھانا ہوگی – مستقبل قریب میں بھی پاکستان کی معاشی سرگرمیاں متاثر رہیں گی، بلند شرح سود اور مہنگائی اور حکومتی اخراجات سرمایہ کاری پر اثر انداز رہیں گے، پاکستان کی بیرونی قرضوں کی ادائیگی بھی بلند رہےگا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنرول کرنا حکومت کے لئے چیلنج بنا رہے گا-
الطاف چودھری
04.07.2023
Leave a Reply