مسلم لیگ نون میں اندرونی اختلافات – پی پی پی اپنی پرانی چالیں چلنے لگی-آصف زرداری استحکام پاکستان پارٹی کا ساتھ ملانے کے لئے کوشاں-بلال بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی کوششیں شروع-

مسلم لیگ نون میں اندرونی اختلافات – پی پی پی اپنی پرانی چالیں چلنے لگی-آصف زرداری استحکام پاکستان پارٹی کا ساتھ ملانے کے لئے کوشاں-بلال بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کی کوششیں شروع-

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، جس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو قابل اعتنا نہیں سمجھا گیا ہے-مسلم لیگ کے صدر ہونے باوجود مفتاح اسماعیل کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دئی گئی-شاہد خان عباسی کو کوئی مرکزی عہدہ نہیں دیا گیا -انتخابات میں اسحق ڈار کے مخالف دھڑے کا صفایا ہو گیا ہے-دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخواہ کے اراکین کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی افواہیں ہیں-جو کوئی نیک شگون نہیں ہے-مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس میں شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر، مریم نواز شریف سینئر نائب صدر، احسن اقبال جنرل سیکریٹری، اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور، مریم اورنگزیب سیکریٹری اطلاعات، عطا تارڑ ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-ادھر جوں جوں تحریک انصاف ٹوٹ رہی ہے توں توں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پیدا ہونے شروع ہو گئے ہیں- سیاسی تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی کہتے ہیں کہ ’یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے یہ نوشتہ دیوار تھا – تحریک انصاف اور عمران خان جتنے کمزور ہوں گے اتنے ہی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئیں گے-آصف علی زرداری کی یہ کوشش ہے کہ وہ جہانگیرترین کو اپنے ساتھ ملا لیں – اس سے وہ جنوبی پنجاب میں قومی اسمبلی کی دس پندرہ سیٹیں نکالنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں-جس سے مرکز میں ان کی حکومت بن سکتی ہے اور جیالوں کا بلاول بھٹو کووزیر اعظم بنانے کا خواب پورا ہو سکتا ہے-آصف زرداری کی یہ کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ کو صرف پنجاب تک ہی محدود رکھا جائے-لیکن مسلم لیگ بھی کوئی کچی گولیاں نہیں کھیلے گے-جہانگیر ترین کی لندن میں مسلم لیگ کے قائد جناب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے-اگر میاں صاحب الیکشن سے پہلے وطن واپس آ جاتے ہیں تو آصف زاداری کی چالیں کامیاب ہونے نہیں پا سکیں گی اور اس کی ساری ترکیبیں دھری کی دھری رہ جائینگی اور میاں محمد نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بن جائینگے- انشاء اللہ

الطاف چودھری
18.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*