
جنرل کونسل سے مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف کا خطاب-شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو خراج تحسین-
پاکستان مسلم لیگ نواز کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے تاحیات قائد محمد نواز شریف یہاں موجود نہیں ہیں مگر وہ یہاں بیٹھے ہوئے ہر لیڈر، ہر کارکن اور ہر ممبر کے دل میں بستے ہیں- میں شہباز شریف صاحب اور تمام منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں- میں ایک ایک کارکن کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کیونکہ اگر مشکلات کے باوجود آپ لوگ مسلم لیگ نواز کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے نہ ہوتے تو جماعت آج یہاں نہ کھڑی ہوتی – مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں دو وجوہات کی بناء پر شہباز شریف صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، ایک یہ کہ جب 2022 میں لٹا پٹا اور ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا پاکستان ملا تو اللّٰه تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے پاکستان کو چلا کر دکھایا اور اس قدر مشکل حالات میں ڈیفالٹ سے بچایا، شہباز شریف نے اس مخلوط حکومت کو بھی سنبھالا، اور حالات کو بھی کنٹرول کیا، اسحق ڈار سمیت تمام ارکان اتنی اچھی کارکردگی پر مبارکباد کے مستحق ہیں-
Leave a Reply