مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں اسحاق ڈار مخالف دھڑے کا صفایا-اعظم خان کی گمشدگی-لاہور میں سابق فائیو سٹار جنرل کی اہلیہ گرفتار-

مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں اسحاق ڈار مخالف دھڑے کا صفایا-اعظم خان کی گمشدگی-لاہور میں سابق فائیو سٹار جنرل کی اہلیہ گرفتار-

مسلم لیگ نون کے انٹرا پارٹی الیکشن میں اسحق ڈار کے مخالف دھڑے کا صفایا ہو گیا ہے- شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے گروہ میں کسی کو بھی کوئی بڑا عہدہ نہیں سونپا گیا ہے- جناب شہباز شریف صدر ، محترمہ مریم نواز شریف چیف آرگنائزر اور جناب احسن اقبال کو بلا مقابلہ پارٹی کا جنرل سیکریڑی منتخب کر لیا گیا ہے-جناب شہباز شریف نے اپنے خطاب میں جناب اسحق ڈار کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی پالیسوں سے اختلاف کرنے والوں کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے-عمران خان کے پرسنل سیکریڑ ی اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ان کے اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلے، لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے-اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ ان کے بھتیجے سعید خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے- اس سے قبل ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے-اعظم خان کو نیب نے 19 جون کو طلب کیا ہوا ہے اور پیشی سے دو چار دن پہلے ان کا غائب ہو جانا بہت سے سوالات جنم دے رہا ہے- لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رکن اور سابق فائیو سٹار جنرل کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے-گرفتاری سرور روڈ تھانے لاہور میں ہوئی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت 9 مئی کے سانحہ میں ملوث باغی شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے-

الطاف چودھری
16.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*