اب عمران خان کا بچنا محال ہے

اب عمران خان کا بچنا محال ہے-

عمران خان اپنی احماقانہ حرکتوں کی سزا بھگت رہا ہے-کوئی اس احمق سے پوچھیں کہ اسے 9 مئی کو کولھوں میں سر دینے کی کیا جلدی تھی-یہ بات تو تشت از بام ہے کہ عمران خان ملکی اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ تھا اور ہے- اسے ایک ایجنڈے کے تحت لانچ کیا گیا تھا-2011 میں طاہرالقادری اور عمران خان دونوں بڑی سرکار کے مہمان ہوئے اور ڈی چوک میں ہفتوں دھرنا دیا گیا-بعد میں قادری صاحب پیچھے ہٹ گئے اور اپنی کنیڈین شہریت بچانے کے لئے واپس تشریف لے گئے اور میدان عمران خان کے لئے خالی چھوڑ گئے-2014 کے عمران خان کے 120 دن کےدھرنے سے پاکستان کی معاشی اور سیاسی زبوحالی کا آغاز ہوا- چینی صدر جو سی پیک کے معاہدے پر سائن کرنے کے لئے پاکستان تشریف لانے والے تھے انہیں اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا-اگر آرمی پبلک سکول کا سانحہ نہ ہوتا تو کیا معلوم دھرنا اور کتنی طوالت پکڑتا-2018 کے الیکشن میں ہما پرندہ اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سے پھر سے خان کے سر پر بیٹھ گیا اور خان ملک کا وزیر اعظم بن گیا-اپنے پونے چار سالہ دور حکومت میں خان اور اس کے بلوگڑوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے خوب لوٹا -اب سارے کیسز ایک ایک کرکے منظر عام پر آ رہے ہیں – جیسےتوشہ خانہ کیس- فارنفنڈنگ کیس اور 190 ملین پونڈ کا فراڈ کیس جو اس نے ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا اور اس کے عوض اس سے القادر یونیورسٹی کے لئے ہزاروں کنال زمین ہتھیائی-اپریل 2022 کی عدم اعتماد کی تحریک میں فوج نیوٹرل رہی اور عمران سرکار ختم ہو گئی – اس کے بعد خان صاحب نے پاک فوج کو اپنی گندی مہم کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان غلط فہمیوں کی خلیج گہری ہوتی گئی- 9 مئی کا سانحہ پاک فوج کے خلاف ایک سازش تھی – خان نے تربیت یافتہ ملک دشمن شرپسندوں اور دہشتگردوں کی مدد سے 22 سے زیادہ دفاعی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا – جناح ہاؤس لاہور کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا-پشاور ریڈیو اسٹیشن اور لاہور میں عسکری ٹاور کو آگ لگا دی گئی- میانوالی میں 80 سے زیادہ جنگی جہازوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی جو کہ ناکام بنا دی گئی-9 مئی کا دن ملکی سالمیت کے خلاف ایک سازش تھی جس میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل تھے جسے پاک فوج نے ناکام بنایا ہے – ورنہ خاکم بدہن نہ فوج رہتی اور نا ہی ملک رہتا-افسوس ہے کہ آج بھی خان کے بیرونی آقا اور اندرونی بلوگڑے سر گرم ہیں اور 9 مئی کے غداروں کو ریلیف مل رہا ہے- یاد رکھو ! تاریخ ملک دشمنوں کبھی معاف نہیں کرتی اور جس قوم کو اپنے دشمنوں کی پہچان نہ ہو وہ قوم صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے-

الطاف چودھری
07.06.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*