
عمران خان اور اوورسیز پاکستانی-محب وطن اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان کو سیاست پر ترجیع دینی چاہئے اور کسی مخصوص جماعت کی ملک دشمن سرگرمیوں آلہ کار نہیں بننا چاہئے-
„عمران خان نے نہ صرف ملک کے اندر جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے و بیانات کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو گمراہ کیا بلکہ نفرت کے یہ جراثیم بیرون ملک پاکستانیوں میں بھی پھیلانے کی منظم کوشش کی ہے۔عمران خان نے 2014ء کے دھرنے میں تقریروں میں سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا۔ بجلی کے بل جلائے تھے لوگوں کو گیس و بجلی کے بل اور ٹیکسز ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی جو بری طرح ناکام ہوئی تھی اور ساتھ ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکسانے کی بھی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم بینکوں کے ذریعے بھیجنے کے بجائے ہنڈی یعنی حوالے کے ذریعے بھیجا کریں۔ یہ اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کرنے اور ملک کو کمزور کرنے کی شروعات تھیں۔ چاہئے تو یہ تھا کہ اس وقت ان کے خلاف ان ملک دشمن سرگرمیوں پر مقدمہ درج کیا جاتا اور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاتی لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا جس کا نتیجہ پورے ملک نےدیکھا اور پھر اس کا اختتام 9مئی کو پوری دنیا نے دیکھ لیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کسی مخصوص فسادی گروہ کے مذموم اور جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوناچاہئے نہ ایسی جماعت سے وابستگی رکھنی چاہئے بلکہ ایسی جماعت سے لاتعلقی اختیار کرنی چاہئے اور پاکستان کو سیاست پر ترجیح دینی چاہئے۔“
Copied…
Leave a Reply