
ناصر ریاض خان صاحب پاکستان مسلم لیگ ( نون ) برلن برانڈن برگ کے نئے صدر منتخب
جرمنی کے شہر ہانوور سے مسلم لیگ نون جرمنی کے نائب صدر اور سینئر راہنما جناب مرزا مسعود بیگ نے پارٹی کے انتظامی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب ناصر ریاض خان صاحب کو پاکستان مسلم لیگ ( نون ) برلن برانڈن برگ کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ تمام کارکنان اور عہد داران مسلم لیگ نون جرمنی انہیں دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنے شہر کے سب دوستوں کو اعتماد میں لے کر مسلم لیگ کو ملک و قوم کی خدمت کے لئے ایک فعال پارٹی بنانے میں اہم کردار ادا کرنیگے-انہوں نے جناب ناصر ریاض صاحب کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے-
Leave a Reply