
پرویز الہی گرفتار- پرویز خٹک بھی عمران خان سے دور ہو گئے-فواد چوہدری پی پی پی کے – پولیس نے اعجاز چوہدری سے پستول برآمد کر لیا-
پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے-اور پختونخواہ کے پرویز خٹک نے پارٹی کے تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا- اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کو کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، میں اس سے پہلے بھی واقعے کی مذمت کرچکا ہوں، اللہ نہ کرے ایسا واقعہ دوبارہ ہو- انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، آئندہ کا فیصلہ دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طے کروں گا-اسد عمر نے کہا ہے کہ جو کچھ فواد چوہدری کر رہا ہے وہ اس کا حصہ نہیں ہیں-ادھر پی ٹی آئی کے منحرف محمود مولوی نے کہا ہے کہ جیل میں شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے نتائج جلد سامنے آئینگے-تین بار بلانے کے باوجود عامر کیانی نے فواد چوہدری کے ساتھ پریس کانفرس کرنے سے انکار کر دیا ہے-لاہور پولیس نے اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے-پولیس کا کہنا ہےکہ اعجاز چوہدری نے برآمد کیا جانے والا پستول فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ تفتیش کاحصہ ہوگی- اعجاز چوہدری پر 9 مئی کو مسلح ہوکر احتجاج کا الزام ہے- انہیں کچھ روز قبل جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا -اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی تھی اور ان کی رہائی کا حکم دیا تھا-پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما منظور وسان نے فواد چوہدری، شیخ رشید اور بشریٰ بی بی سے متعلق پیشگوئی کی ہے-منظور وسان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی-منظور وسان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور بلاول بھٹو کا ہے- انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لیے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کر ہاسپٹیلائز ہوں گے- ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پرانا جیالہ ہے وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئے گا-
الطاف چودھری
02.06.2023
Leave a Reply