
اسحاق ڈار کا بہترین فیصلہ ، ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 27 روپے سستا ہو گیا ہے-
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے- اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 12 روپے کم ہوگئی ہے- ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اوپن مارکیٹ ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت اس وقت 299.50 روپے ہے جو گذشتہ روز 311 روپے پر بند ہوئی تھی – انٹر بینک میں بھی ڈالر 47 پیسے سستا ہوکر285روپے کا ہو گیا ہے- کرنسی ڈیلروں کے مطابق یہ کمی سٹیٹ بینک کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کے لیے ڈالر کی انٹر بینک سے خریداری کی اجازت دینے کی وجہ سے ہوئی ہے- ان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اور ایک سرکلر جاری کیا جس کے تحت کمرشل بینک اب انٹر بینک سے بھی ڈالر خرید سکتے ہیں – اسحاق ڈار کے فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ حاجیوں کو ہوگا جو 315 میں ڈالر خرید رہے تھے اب 285 میں خریدیں گے-
Leave a Reply