ملکی معاشی حالات – بلوم برگ کی رپورٹ

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ زرمبادلہ ذخائر صرف ایک ماہ کی درآمدات کیلئےکافی ،جون کے بعد مالیاتی اختیارات انتہائی غیر یقینی ہونے کا خدشہ ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے موڈیز کے سنگاپور میں تجزیہ کار گریس لم نے امریکی جریدے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جون تک کے لیے بیرونی ادائیگیوں کو پورا کر لے گا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان اپنے کم ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔بلومبرگ کے مطابق گریس لم نے مزید کہا کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر صرف ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ جون کے بعد قوم کے مالیاتی اختیارات انتہائی غیر یقینی ہونے کا خدشہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*