
گرفتاری کے بعد
کل سے عمران خان جیل میں اور تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر ہیں اور گھیراؤ جلاؤں کا سلسلہ جاری ہے-پی ٹی آئی کی قیادت اپنے کارکنوں کو مشتعل کررہی ہے اور پورے ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے-عمران خان کی گرفتاری پر ان کی جماعت کے کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں ریاستی اداروں کی املاک کو جس منظم طور پر ہدف بناکر انہیں گزند پہنچائی ہے یہ پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کا حصہ لگتی ہے- لاہور کے کور کمانڈر کے گھر پر حملہ ہوا ہے اور توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی ہے-روالپنڈی میں پارٹی راہنماؤں کی موجودگی میں ” یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” جیسے نعرے لگائے گئے ہیں-جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بات صرف گرفتاری تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ بات اور بڑھے گی -حکومت نےملک میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور رینجر طلب کر لی گئی ہے- پورےملک سےہنگامہ آرائی کے جرم میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے- شاہ محمود قریشی اور اسد عمر متواتر پارٹی کارکنوں کو اکسا رہے ہیں -جس جتھے نے لاہور کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا ہے اس کی قیادت یاسمین راشدہ کر رہی تھی-فواد چوہدری اور صوبہ پختونخواہ کے پارٹی راہنما غائب ہیں-آج عمران خان کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا-نیب ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
Leave a Reply