اللہ جل جلالہ کا سہارا

اللہ جل جلالہ کا سہارا

جب اللہ جل جلالہ تمہاری محنت اور کوششوں کو بار آور کرتا ہے اور تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے تو تمہارے کچھ حاسد بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو تمہاری بدخواہیاں کرتے ہیں اور برملا تم سے نفرت کا اظہار کرتے نہیں تھکتے ہیں-وہ تمہارا مذاق اڑاتے ہیں اور تمہارے خلاف بے بنیاد افواہیں پھیلاتے ہیں – تمہارے خلاف نازیبا الفاظ بولتے ہیں اور تمہاری کردار کشی کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزرشت نہیں کرتے ہیں – تم فکر نہ کرو اور وہی کرو جو صحیح ہے – اپنا کام جاری رکھو اور اللہ جل جلالہ پر بھروسہ رکھو – جس ذات اقدس نے تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازا ہے وہی شر پسندوں کے شر سے تمہیں بچائے گا – بے شک جس کے ساتھ اللہ ہو اسے کسی اور کے سہارے کی ضررت نہیں رہتی -صرف اللہ جل جلاہ سے مانگو کہ وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ-( سورہ البقرہ آیت 153)

الطاف چودھری
08.05.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*