
وطن کی باتیں… جرمنی سے
10 مئی 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561
ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا- نواز شریف پھر بچ گۓ
ڈان لیکس کے معاملات حل ہو گۓ ہیں اور فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنا 29 اپریل کا ٹویٹ واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ٹویٹ کسی حکومتی شخصیت یا عہدے دار کے متعلق نہیں تھا- ادھر حکومت نے ڈان لیکس کے حکومتی نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی ہے جس میں سابق وزیر اطلاعات جناب پرویز رشید صاحب کا نام بھی شامل ہے- جناب فاطمی صاحب کو اور جناب راؤ تحسین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے-جناب پرویز رشید صاحب اور فاطمی صاحب کو کوئی حکومتی عہدہ نہیں دیا جاۓ گا- راؤ تحسین کے خلاف محکمانہ انضباطی کاروائی ہو گی-
جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہیڈ آف دی سٹیٹ اور فائنل اتھارٹی ہیں اور ان کا حکم ہی آخری ہے اور ٹویٹ ان کے کسی طریقہ سے بھی خلاف نہیں تھا- ریاست کے کچھ غیر ذمہ دار حلقوں نے مسئلہ کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی- مطلب صرف ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر ان کی اصلی روح کے مطابق عمل درآمد کروانا تھا جو ہو گیا ہے اور اب کسی قسم کا ابہام نہیں رہا- انھوں نے یہ بھی کہا کہ فوج ملک کے جمہوری نظام کے تواتر کی معاون اور خواہشمند اور پر عزم ہے-
اصل میں ڈان لیکس کا معاملہ اتنا پچیدہ نہیں تھا مگر یہ ہمارے ملک کی بد قسمتی ہے کہ کچھ حلقے ہر دور میں حکومت اور ملڑی تعلقات میں بگاڑ کی آس لگاۓ بیٹھے ہوتے ہیں- اس دفعہ انھیں بری طرح ناکامی ہوئی ہے- ہماری دعا ہے اللہ میرے ملک کی جمہوری اقدار کی حفاظت کرے-
الطاف چوہدری
Leave a Reply