پنجاب انتخابات، 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز ملنے کے امکانات نہیں

پنجاب انتخابات، 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز ملنے کے امکانات نہیں

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈ کی منظوری دینے کا آپشن ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ابھی تک کوئی رقم موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*