اللہ پر بھروسہ کرو

اللہ پر بھروسہ کرو !

انسانی زندگی دکھ اور سکھ کا مجموعہ ہوتی ہے- کامیاب لوگ وہ ہوتے ہیں جو دکھ میں صبر کرتے ہیں اور سکھ میں اللہ تعالی جَلَّ جَلالُہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں-جب تمہاری زندگی پریشانیوں کے گہرے بادلوں میں گھر جائے تو مت گھبراؤ – اللہ جَلَّ جَلالُہ سے لو لگاؤ- وہ مشکل میں اپنے بندوں کے دکھ درد سنتا ہے اور ان کا مداوا کرتا ہے-جو اللہ جَلَّ جَلالُہ پر بھروسہ کرتے ہیں اللہ انھیں کبھی مایوس نہیں کرتا ہے- اللہ جَلَّ جَلالُہ پر توکل انسان کوکبھی غم میں مبتلا نہیں ہونے دیتا اور اس سے امید کبھی مایوس نہیں ہونے دیتی – اللہ پر ایمان کبھی بہکنے نہیں دیتا اور اس کی طرف توجہ کبھی بھٹکنے نہیں دیتی-اور یاد رکھو کہ اللہ جَلَّ جَلالُہ پر بھروسہ انسان کو ہارنے نہیں دیتا-قرآن مجید میں ہے : وَمَن یَتَوَکَّلۡ عَلَی اللَّہِ فَہُوَ حَسۡبُہُ إِنَّ اللَّہَ بَالِغُ أَمۡرِہِ قَدۡ جَعَلَ اللَّہُ لِکُلِّ شَیۡۡء ٍ قَدۡراً- “اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے تو اللہ اس (کاکام بنانے)کے لئے کافی ہے،یقین رکھو کہ اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے ،البتہ اللہ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کر رکھا ہے ” (الطلاق:3)

الطاف چودھری
08.04.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*