آج ” سوموار ” کا دن

آج ” سوموار ” کا دن

ملک میں سیاسی اور آئینی ڈیڈلاک ہے-معاملات بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں-حکومت نے تین کے بینچ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور جسٹس عطا بندیال نے فل بینچ بنانے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے-میاں محمد نواز شریف نے “تین کے بینچ” کے ججوں کو “ثاقب نثار زدہ لوگ” کہا ہے-اور ان کے فیصلے کو ناقابل قبول کہا ہے اور حکومت کوعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے-تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت سوموار کر تین رکنی بینچ کا حکم ماننے سے انکار کرتی ہے تو وزیر اعظم نا اہل ہو سکتے ہیں-عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات نوے دن کے اندر نہ ہوئے تو وہ سڑکوں پر جائینگے-آج کا دن سنگین آئینی بحران کا پیش خیمہ بن سکتا ہے-تین ججز کا نام سپریم کورٹ نہیں ہے اور تین کے بینچ کے فیصلے کو مسترد کرنا حکومت کے لئے اتنا آسان بھی نہیں ہے-ایک طرف وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی باتیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف کچھ تجزیہ کار مارشل لا کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں- اللہ ملک پر رحم کرے اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے-اے اللہ یہ ملک رمضان کے مبارک مہینے میں تیرے نام پر معرض وجود میں آیا تھا-اور تو اس مبارک مہینے میں اس کی حفاظت فرما-حب الوطنوں کو کامیاب فرما اور دشمنان وطن کے منصوبے خاک میں ملا دئے-اے اللہ تو سب جانتا ہے کہ کون ملک دشمن ہے اور کون محب وطن-

الطاف چودھری
03.04.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*