عمران خان کا اقبال پارک لاہور کا جلسہ فلاپ-خطاب کے دوران ہی پنڈال سے لوگ جانا شروع ہو گئے تھے-یاسمین راشد اور قاسم سوری اور بہت سے راہنما خرابی صحت کے بہانے بہت پہلے چلے گئے –

عمران خان کا اقبال پارک لاہور کا جلسہ فلاپ-خطاب کے دوران ہی پنڈال سے لوگ جانا شروع ہو گئے تھے-یاسمین راشد اور قاسم سوری اور بہت سے راہنما خرابی صحت کے بہانے بہت پہلے چلے گئے –

لاہور اقبال پارک میں تحریک انصاف کے جلسے کے فلاپ ہونے کا ماتم جاری ہے-عمران خان سخت غصے میں ہیں اور لاہور کے پارٹی راہنما ان کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں-میڈیا رپورٹس کے مطابق گرونڈ میں چار چھ ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے اور سٹیج پر ڈیڑھ سو قریب پارٹی کے لاہوری اور مرکزی راہنما بیٹھے ہوئےتھے-تحریک انصاف کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ کارکنان کی گرفتاری، سڑکوں کی بندش اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے باوجود اس جلسے میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-تاہم ناقدین نے تبصرہ کیا ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں کیے گئے جلسوں کے مقابلے یہ ایک ’فلاپ شو‘ رہا جس میں ماہِ رمضان سمیت کئی وجوہات کی بنا پر کارکنان اور سپورٹرز کی اتنی بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے نہ پہنچ سکی ہے-پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے بعد جہاں ایک جانب مینار پاکستان پر جلسے کو کامیاب ظاہر کرنے کے لیے پُرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں-وہیں عمران خان کی جانب سے ملکی معیشت کی بحالی کے دس نکاتی پروگرام پر بھی بحث جاری ہے-دوسری طرف حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کے رہنما اسے ’فلاپ شو‘ قرار دے رہے ہیں- سابق رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ ’جلسہ فلاپ ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے دس سال پرانے جلسے کی تصویریں شیئر کرنا شروع کر دیں، سب جان گئے کہ لاہوریوں نے آج نیازی کو مسترد کر دیا-دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان احمد نے ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے 2022 کے جلسے کی پرانی ویڈیو شیئر کر کے لکھا کہ ’لاہور عمران خان کے ساتھ ہے-اس پر صحافی شہباز زاہد نے تبصرہ کیا کہ ’کل سلمان احمد کی گرفتاری کی پرانی ویڈیو چل رہی تھی-آج سلمان پی ٹی آئی کے جلسے کی پرانی ویڈیو پھیلا رہے ہیں-حقیقت یہ ہے یہ جلسہ فلاپ ہو گیا ہے اور عمران خان کے خطاب کے دوران ہی سٹیج خالی ہونا شروع ہو گیا تھا اور پنڈال خالی ہو گیا تھا-یاسمین راشد ، قاسم سوری اور دیگر راہنما خرابی صحت کا بہانہ بنا کر بہت پہلے چلے گئے تھے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*