
تم اللہ جل جلاله کو یاد کرو وہ تمہیں یاد رکھے گا-فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ-اللہ جل جلاله کبھی اپنے بندے کو نہیں بھولتا اورہمیشہ اس کی فریاد سنتا ہے- وہ سب کچھ جاننے والا ہے- اسے تمہاری آنکھوں سے بہتے ہوئے آنسوؤں اور نیم شب میں تمہارے دل سے نکلی ہوئی دعائیوں کا علم ہے- وہ تمہاری مصیبتوں اور دکھ درد سے واقف ہے- اسی سے مانگتے رہو وہ تہارے لئے آسانیاں پیدا کر ے گا اور تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازے گا-اس کی نعمتوں کا کوئی شمار نہیں ہے – وہ جسے جو چاہے عطا کرنے کی طاقت رکھتا ہے- -اسلئے اسی کی عبادت کرتے رہو اور اسی سے مدد مانگتے رہو -اللہ جل جلاله تمہاری دنیاوی مشکلیں آسان کر دے گا اور آخرت میں تمہارے گناہوں کا بوجھ ہلکا کر دے گا-فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ-پس مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا اور میرا شکر کرو اور ناشکری نہ کرو۔( سورہ البقرہ آیت 152)
الطاف چودھری
25.03.2023
Leave a Reply