کوئی عمل چھوٹا بڑا نہیں ہوتا

‎کوئی عمل چھوٹا بڑا نہیں ہوتا -بڑا عمل بارگاہِ الٰہی میں مقبول نہ ٹھہرے تو بےکار ہے اور چھوٹا عمل شرفِ مقبولیت حاصل کرلے تو انسان کی نجات کے لیے کافی ہے- اسی طرح کسی کو حقیر مت سمجھو شاید وہ تقوی اور پرہیزگاری میں تم سے بہتر ہو اور الله جل جلاله کو تم سے زیادہ محبوب ہو- حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ اللہ کے رسول ﷺ نے مجھ سے فرمایا :” لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا ، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ – کسی اچھے کام کو حقیر نہ سمجھو ، خواہ وہ تمھارا اپنے بھائی سے مسکرا کر بات کرنا ہو -( مسلم : 2626) ایک اور حدیث مبارکہ میں اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے: آپ نے فرمایا :فِی کُلِّ کَبِدِ رَطْبَۃٍ اَجْرٌ- ہر جان دار کے ساتھ اچھا سلوک کرنے پر اجر ہے-(بخاری :2363) – اپنے آپ کو پیمانہ کے طور پر استعمال نہ کرو -سب انسان برابر ہیں اور عزت و تکریم کے مستحق ہیں-اللہ الله جل جلاله کو کوئی کتنا محبوب ہے یہ صرف وہی جانتا ہے-

‎الطاف چودھری
22.03.2023

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*