باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور نظریہ پاکستان (2 )

باباۓ قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور نظریہ پاکستان (2 )
جب کوئی شخص پاکستان کا مطلب کیا “لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ” کی کوئی اور تفسیر کرتا ہے تو وہ دو قومی نظریہ کی نفی کرتا ہے-بعض ہمارے نام نہاد دانشور اور خود ساختہ مفکر یہ منطق پیش کرتے ہیں کہ دو قومی نظریہ کی ضرورت صرف قیام پاکستان تک تھی اور اب وہ پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کی بات کرتے ہیں اور ثبوت کے طور پر وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بعض تقریروں کو بنیاد بناتے ہیں- خود ان کے بطور پہلے گورنر جنرل کے حلف نامے کو بھی یہی رخ دینے کی کوشش کی جاتی ہے جو پاکستانی قوم اور دین اسلام کے ساتھ ایک مذاق ہے-دو قومی نظریہ ایک ایسی طاقت ور اور ناقابل تردید حقیقت ہے جس نے کانگرس کی شاطر قیادت اور برطانوی بدنیتی دونوں کو بیک وقت شکست دی تھی اور انشا اللہ ہم پاکستان کے وارث ایسے لوگوں کو ہمیشہ بے نقاب کرنے کی سعی کرتے رہینگے- ایسے لوگ سادہ لوح عوام کی امنگوں سے کھیلتے ہیں -پاکستان اسلام اور اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اللہ ہی کی اطاعت میں ہماری بقا ہے-آو باباۓ قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ” اے باباۓ قوم تیری عظمت کی قسم کہ تو نے پاکستان کی شکل میں مشعل شب تاب ہمیں بخشی ہے ہم اپنا خون دے کر اسے رہتی دنیا تک جلائے رکھیں گے- اور کتنی بھی زور دارآندھیاں اور طوفان آئیں ہم اس کی لو کو دشمن کی دسترس سے بچاۓ رکھیں گے-”

الطاف چودھری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*