عمران خان موقع پرست ہے

عمران خان موقع پرست ہے- مخالفین کی پگڑیاں اچھالتا ہے اور جھوٹ بولتا ہے جب وہ اقتدار میں تھا تو اس نے پاکستان کو آئینی جمود اور معاشی بگاڑ کے دھانے پرپہنچا دیا تھا اور اب جب کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، وہ سیاسی عدم استحکام اور معیشت کی تباہی پر کمر بستہ نظر آ رہا ہے-یہ سنگین غلط فہمی کا شکا رہیں اگر یہ سمجھتا ہے کہ جنرل باجوہ پر کھلے عام تنقید کر کے وہ اسٹبلشمنٹ میں تقسیم کے بیج بو سکتا ہے یا جنرل عاصم منیر کی تعریفیں کر کے وہ نئے آرمی چیف کا دل جیت سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے- حقیقت یہ ہے کہ اسٹبلشمنٹ اپنے سابق آرمی چیف کی ساکھ کا تحفظ کرنے اور اپنے ادارہ جاتی مفادات کے دفاع کے لیے متحد ہے، جیسا کہ اس نے ماضی میں کئی مواقع پراس کا مظاہرہ کیا ہے-

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*