افواج پاکستان زندہ باد

افواج پاکستان اور دیگر سکیورٹی ادارے اس ملک کے محافظ ہیں یہ وہ مجاہد ہیں جو ملک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت جانیں ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں، وہ کسی کے ذاتی باڈی گارڈ اور ملازم نہیں ہیں۔ اب قائداعظم کے فرمان کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے اور اسی آڑ میں افواج پاکستان کو نیچا دکھانے کی پھر مذموم کوشش کی گئی ہے۔ قائداعظم نے جو فرمایا تھا وہ بالکل درست ہے لیکن یہ بھی بتایا جائے کہ کیا قائداعظم نے اپنے فرمان میں یہ کہا تھا کہ افواج پاکستان اگر کسی کی خواہشات جو غیر آئینی بھی ہوں، کی تکمیل کریں تو قابلِ احترام ہیں اور ایسا کرنے سےاگر انکار کریں و ان اداروںکےخلاف بغاوت و نفرت پھیلانے اور کمزور کرنے کی مہم چلائی جائے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم کے دلوں میں اپنی فوج کے لئے بے پناہ عزت و احترام ہے اور قوم ملک و ملت کے لئے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*