وطن کی فکر کر ناداں! مصیبت آنے والی ہے تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

عمران خان جب سے بے اقتدار ہوا ہے تلملا رہا ہے-جلسے پر جلسہ کر رہا ہے-عوام کو حکومت اور فوج کے خلاف بھڑکا رہا ہے-حکومت کو چور اور فوج کو نیوٹرل اور چوکیدار کہہ رہا ہے-پولیس افسروں اور ججوں کو کوس رہا ہے-بعض کو ہر روز سولی پر چڑھاتا ہے اور بعض کو جیل میں سڑانے کی نوید سنا رہا ہے-آئے دن لانگ مارچ اور ڈی چوک میں دھرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے -ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلےدبا ہوا ہے اور روپئہ اپنی قدر کھو چکا ہے- سی پیک رول بیک ہو گیا ہے اور ملک کے ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں -ایک طرف عمران خان سیاسی افراتفری پھیلا رہا ہے تو دوسری طرف حکومت مہنگائی کنڑول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے-ملک میں گیس آئل اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور غذائی اجناس کے قحط کا خطرہ ہے-آٹا مارکیٹ میں دو گنا مہنگا ہو گیا ہے اور روٹی بیس کی اور نان پنتیس روپئے کا بک رہا ہے-خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہے اور حکومت کو اس کا ادراک نہیں ہے-یوکرین کی جنگ نے نا صرف غریب ملکوں کی معیشت کو تباہ گیا ہے بلکہ یورپی ممالک کی مضبوط معیشتیں بھی متاثر ہوئی ہیں-یورپ میں گیس تیل اور غذائی اجناس کی قیمتیں پینتالیس سے پچاس فی صدی بڑھ گئی ہیں-ادھر چھ سال میں پہلی دفعہ امریکہ بہادر نے ہمارے آرمی چیف کو مدعو کیا ہے اور ان کے ساتھ ملک کے وزیر قانون بھی ہیں-آرمی چیف کے وفد میں وزیر قانون؟ بات کچھ کچھ میری سمجھ میں آ رہی ہے-اللہ کرے آپ کی سمجھ میں بھی آ جائے-

وطن کی فکر کر ناداں! مصیبت آنے والی ہے
تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

ذرا دیکھ اس کو جو کچھ ہو رہا ہے، ہونے والا ہے
دھَرا کیا ہے بھلا عہدِ کُہن کی داستانوں میں

نہ سمجھو گے تو مِٹ جاؤ گے اے “پاکستان ” والو
تمھاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں

الطاف چودھری
04.10.2022

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*