سیلاب کی تباہ کاریاں اور عمران خان کے جلسے

سیلاب کی تباہ کاریاں اور عمران خان کے جلسے

مہنگائی کا نہ رُکنے والاطوفان ہے۔ درمیانے
طبقے اور غریبوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے لیکن عمران خان جلسہ جلسہ اور سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اس مشکل ترین وقت اور ناگفتہ بہ حالات میں بھی ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقاتوں کے نام پر ڈرامہ کیاگیا۔ کوئی ادارہ ایسا نہیں بچا جس کی اعلیٰ قیادت اور شخصیات کیلئے نامناسب الفاظ استعمال نہ کئے گئے ہوں ۔
توہین آمیز بیانات اور دھمکی آمیز گفتگو نہ کی گئی ہو۔ ان کو نہ سیلاب متاثرین کی فکر ہے نہ اداروں کے احترام کا احساس لیکن اس تمام صورتحال پر حکومت کی پر اسرار خاموشی سے نہ صرف دال میں کچھ کالا لگتا ہے بلکہ ساری دال ہی کالی لگتی ہے۔ نہ تو عمران خان نے اب تک اپنے بیانات پر معافی مانگی ہے نہ ہی وہ باز آتے ہیں، الٹا اپنے بیانات اور الفاظ کے بارے میں عجیب وغریب منطق اور توجیہات پیش کرتے ہیں۔حالانکہ گزشتہ دنوں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے بارے میں ان کے بیان کی خود ان کی پارٹی نے حمایت نہیں کی۔ صرف اسد عمر اور فواد چوہدری نے ان کے بیان کے دفاع میں ان کی ہی طرح تاویلیں پیش کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں۔”
Copied..

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*