عدلیہ عمران خان پر برس پڑی

عدلیہ عمران خان پر برس پڑی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج عمران خان کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں انہوں نے اپنے اوپر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی براہ راست تقریر پر پابندی کو چیلنج کیا تھا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ جنہوں نے پیمرا کی لگائی گئی اس پابندی کو نہ صرف معطل کیا تھا بلکہ پیمرا کی سخت الفاظ میں سرزنش بھی کی تھی آج اسی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمران خان کی گزشتہ تقریر کا حوالہ دے کر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا گیا اس کی بازگشت دنیا بھر میں سنائی دی جو ادارہ ہماری حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتا ہے اس کے خلاف ایسی زبان استعمال کر کے کیا پیغام دیا جا رہا ہے انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں کہ آپ جو بھی چاہیں کہیں اور پیمرا ریگولیٹ بھی نہ کرے ؟ اپنی بھی خود احتسابی کریں یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ افواج پاکستان کا کوئی سربراہ محب وطن نہیں ہو گا ؟ عدالتوں سے ریلیف کی امید نہ رکھیں یہ عدالتوں کا استحقاق ہے،کیا جو کچھ کل کہا گیا اس کا جواز پیش کیا جا سکتا ہے ؟
عدالت نے عمران خان کی درخواست یہ کہتے ہوئے نپٹا دی کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس معاملے کو ریگولیٹ کرے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز قبل گجرات کے جلسے میں عمران خان نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی بے حد تعریف کی تھی جس سے عوام پر اطہر من اللہ کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

( افتخار احمد جرمنی )
Copied

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*