عمران خان کی سیاسی ٹریجڈی

“عمران خان کی سیاسی ٹریجڈی یہ ہے کہ متوسط طبقے کی وسیع تر حمایت کے باوجود وہ اپنے زور پر جمہور کی خود مختاری کا پرچم بلند کرنے سے نہ صرف ہچکچارہے ہیں بلکہ ’’نیوٹرلز‘‘ کی سرپرستی کی بحالی کے لئے گڑ گڑارہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ مڈل کلاس کا وہ غیر جمہوری اور آمریت نواز بیانیہ ہے جو یہ سیاسی طبقے کے خلاف دہائیوں سے استعمال کرتی رہی ہے۔ گویا ان کا ایجنڈا حقیقی جمہوریت کی جانب گامزن ہونے کا نہیں آمرانہ قوتوں سے سمجھوتے کا ہے جس کا فی الوقت موقع محل نہیں۔ وہ کبھی اپنے حربی حلقہ اثر کو متاثر کرنے کیلئے ریڈ لائنز کراس کرنے کا رسک لیتے ہیں تو کبھی پائوں پڑنے کی منت سماجت۔ نتیجہ:ٹائیں ٹائیں فش! جس کا تماشہ ہم گزشتہ دنوں میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف، جو ہر ایک کو اشتعال دلانے کے ماہر ہیں، کے نروس بریک ڈائون ہونے کی صورت دیکھ چکے ہیں۔ غالباً عمران خان کے اضطراری ردعمل کے پیچھے وہ خوف پنہاں تھا کہ کہیں اُنہیں اور ان کی جماعت کو اس کیس میں ملوث نہ کرلیا جائے اور بدقسمتی سے انہوں نے آبیل مجھے مار کی دعوت دے کر اسی مبینہ ’’سازش‘‘ کی تکمیل کی ہے جس کا وہ رونا رورہے ہیں کہ تحریک انصاف اور فوج کو لڑایا جائے۔”
Copied..Jang

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*