
پاکستان زندہ باد
آپ سب کویوم آزادی مبارک ہو-
آج سے 75سال پہلے 14 اگست کو مملکت خداداد پاکستان وجود میں آئی تھی – آج ہمیں ہندو بنیے اور انگریز سامراج کے پنجہ استبداد سے آزادی حاصل ہوئی تھی- آج کے دن ہم نے خداوند عالم سے یہ عہد کیا تھا کہ ہم اس خطہ زمین پر ایک ایسا نظام نافذ کرینگے جہاں اللہ کے بندوں سے عدل ہو گا اور ہر طرف خوشحالی ہو گی امن ہو گا اور مساوات ہو گی – مگر ہم اپنا اللہ سے کیا یہ عہد بھول گۓ ہیں -امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو گۓ ہیں کچھ انسان خدا بن گۓ ہیں اور انہوں نے انسانوں کو غلام بنا لیا ہے ملک میں بدامنی دہشتگردی اورغنڈہ گردی ہے-نہ انصاف ہےاور نہ آٹا چینی دال ہے-اندھی پیس رہی ہے اور کتا چاٹ رہا ہے-سسٹم گر رہا ہے اور اگر سسٹم گر گیا تو ملک سمبھالنا مشکل ہو جائے گا -آو آج ہم یہ عہد کریں کہ ہم وطن عزیز کو ایک مثالی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ یہاں بسنے والے انسان امن و چین سے رہ سکیں اگر آپ اپنے اللہ کی خوشنودی چاہتے ہیں تو اسکے بندوں کو خوش رکھیں اللہ آپ سے راضی ہو گا اور آپ پر اپنی نعمتوں کی بارش کر دے گا-
الطاف چودھری
14.08.202
Leave a Reply