خان بونتر گیا ہے

خان بونتر گیا ہے

عمران خان بے تکی ہانک رہا ہے- نہ کوئی vision ہے اور نا ہی کوئی سیاسی پروگرام یا ملک کو financial crises سے نکالنے کا کوئی معاشی منصوبہ – اس کی حالت ایک ایسے شخص کی سی ہے جو تیرنا نہ جانتا ہو اور اسے کسی نے دریا میں دھکا دے دیا ہو اور وہ گھبراہٹ میں اپنے بچنے کے لئے ادھر اُدھر ہاتھ پاؤں مار رہا ہو-کبھی وہ اپنی حکومت کے خاتمے کا امریکی اینٹلیجنس کو گردانتا ہے تو کبھی وہ ملکی فوجی اسٹیبلشنٹ کو اس کا ذمہ دار ٹھراتا ہے- اس کے جلسوں میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی ہے جو اسے موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرانے کہ شہہ دے رہی ہے اور اس کا یہ دعوی ہے کہ وہ مئی کے آخیر میں 30 لاکھ کے ایک جم غفیر کے ساتھ اسلام آباد کا گھیراؤ کرے گا-مگر وہ بھول جاتا ہے کہ اس وقت ملک کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نہیں ہے بلکہ رانا ثناء اللہ ہے-اس دفعہ عمران خان کو اسلام آباد میں کوئی گھسنے بھی نہیں دے گا-اگر کسی نے کوئی زور زبردستی کرنے کی جسارت کی تو اسلام آباد کا ڈی چوک لاہور کا ماڈل چوک بن سکتا ہے-عمران خان کو یہ شاید معلوم نہیں ہے کہ پشاور کے اس کے حمائتی جرنیل کو پنڈی کے بڑے جرنیل نےنکیل ڈال دی ہے اور وہ ایک زخمی پرندے کی طرح پنجرے میں پھڑ پھڑا رہا ہے-اگر دس اپریل کی رات کو وہ پی ایم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے میں دیر نہ کرتا تو شاید ملکی سیاست کا منظر نامہ کچھ اورہوتا-

الطاف چودھری
08.05.2022

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*