عمران سرکار کی لوٹ مار جاری

عمران سرکار کی لوٹ مار جاری ہے

عمران سرکار کے اڑھائی سال مکمل ہو گئے ہیں اور لوگوں کی امیدیں سو گئی ہیں-عمران کا سب سے بڑا نعرہ ملک سے کرپشن کا قلع قمع کرنا تھا اور ملک سے لوٹ کر بیرونی بنکوں میں چھپائی ہوئی دولت کو واپس لانا تھا-ایک دھیلہ بھی واپس نہیں آیا اور الٹا حکومتی وزیروں مشیروں نے کبھی آٹا کبھی چینی کبھی ادویات کے مصنوعی بحران پیدا کرکے دولت بنائی اور یوکے یا دوبئی میں لے گئے-جہانگیرترین اور خسرو بختیار ظفر مرزا نے خوب فراڈ گئے اور ٹس سے مس نہ ہوئے-50 لاکھ مکانات کا نام نشان نہیں ہے اور لوگوں کو ایک کروڑ نوکریوں کی تلاش ہے-سٹیل ملز پی آئی اے واپڈا اورریلوے برباد ہو گئے ہیں اورگردشی قرضے دو گنا بڑھ گئے ہیں-ملک میں اتنا ٹیکس اکٹھا نہیں ہوتا جتنا پیسہ حکومت کو پنشن کی مد میں ادا کرنا ہوتا ہے-معاشی ترقی کی شرح جو 2018 میں 5 فی صد تھی اب سکڑکرمائنس ہو گئی ہے-ملک قرضوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور پرانےقرضوں کی قسطیں ادا کنے کے لئے نئے قرضےلئے جا رہےہیں-مگر ملک میں لوٹ مار کی سیل جاری ہے-جرنیلوں ججوں اور افسر شاہی کو سرکاری زمینیں اور پلاٹ دھڑا دھڑ آلاٹ کئے جا رہے ہیں-ایسے لگتا ہے کہ اگر یہ حکومت اگلےاڑھائی سال اور برسر اقتدار رہ گئی تو یہ سارا پاکستان بیچ کر کھا جائے گی-اللہ میرے ملک پر رحم فرمائے-
الطاف چودھری
20.01.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*