مریمنواز کی نیب پیشی-پتھراؤ ہنگامے اور لاہور لہو لہان

مریمنواز کی نیب پیشی-پتھراؤ ہنگامے اور لاہور لہو لہان

آج مریم نواز کو لاہور نیب نے بلا رکھا تھا-ان پر رائے ونڈ میں ان کی رہائش کے گردو نواح میں ہزاروں ایکڑ سرکاری آراضی جعلسازی سے اپنے اور اپنے خاندان کے نام کروانے کا الزام تھا-نیب نے انہیں سمن کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ اس زمین کی خرید کے لئے انہوں کے رقم کا بندوبست کن ذرائع سے کیا-اس زمین کی کہانی کچھ یوں ہے کہ رائے ونڈ میں شریف محلات کے قرب و نواح میں جو زمینیں تھی وہ گرے زون میں تھیں-گرے زون وہ ہوتا ہے جس پر کالونیاں اور کارخانے لگائے جا سکتے ہیں-2013 میں شریف خاندان نے اس گرے زون کو گرین زون میں غیر قانونی طریقے تبدیل کروا لیا-گرین زون میں صرف جنگلات اور باغات کی اجازت ہوتی ہے-جب گرے زون کو گرین زون کیا گیا تو زمین کی قیمتیں گر گئیں اور لوگوں نے جو زمینیں مہنگے داموں خریدی تھیں اونے پونے داموں بیچ دیں جو شریف خاندان نے خرید لیں-اس کے بعد جب ساری زمینیں شریف خاندان کے نام منتقل ہو گیئں تو پھر اس زمین کو گرے زون میں منتقل کروا لیا گیا-آج لاہور نیب نے اس معاملے کی تفتیش کے لئے مریم نواز کوطلب کیا تھا-اور نون لیگ کے ورکروں نے گھیراؤ پتھراؤ اور ہنگامہ کر دیا-کہا جا رہا ہے کہ نون لیگی لاہور کے نہیں تھے بلکہ باہر کے شہروں کے تھے-مسلم لیگ کی اعلی قیادت بھی وہاں موجود تھی-جس میں رانا ثناءللہ خاقان عباسی مصدق حسین جاوید لطیف طلال چوہدری کو دیکھا گیا ہے-کہایہ جا رہا ہے کہ لیگی گاڑیوں میں پتھر اور ڈنڈے لے کر آئے تھے اور پتھراؤ انہوں نے ہی کیا ہے-پنجاب کے وزیر اطلاعات فیضں الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ یہ پتھر مارنے والے سارے کرائے کے غنڈے تھے اور نون لیگ نے ہر ایک کو پچیس پچیس ہزار روپئے دئے تھے-مریم نواز کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کو ایک لاکھ کی خطیر رقم دی گئی ہے- کہتے ہیں کہ پتھراؤ اتنا شدید تھا کہ نیب کے دفتر کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں اور نیب کے بہت سے کارندےشدید زخمی ہوئے ہیں-پولیس نے پچاس سے زیادہ نون لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے اور بہت سے لیگی راہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے -اور گرفتاریاں متوقع ہے-اس ہنگامے کی وجہ سے آج مریم نواز صاحبہ سے نیب کی تشویش منسوخ کر دی ہے اور انھیں دوبارہ بلایا جائے گا-بہر حال نون لیگ نے آج لاہور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب رہی ہے-اور حکومت کی سبکی ہوئی ہے-اگر نیب دوبارہ مریم نواز کو نہیں بلاتی یا گرفتار شدہ لیگیئے جلد ضمانت پر چھوٹ جاتے ہیں تو سمجھ لیناچاہئے کہ نون لیگ کو کسی طرف سے کوئی شہہ مل گئی ہے اور وہ دوسری طرف اس سے زیادہ ری ایکٹ کرے گی-کیا عمران سرکار کا بوریا بستر گول ہونے کو ہے؟ فی الحال کچھ کہنا بعید از قیاس ہے-
الطاف چودھری
11.08.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*