لاک ڈاؤن اور چور شریف کی واپسی

لاک ڈاؤن اور چور شریف کی واپسی

بالآخر حکومت نے لاک ڈاؤن کر دیا ہے-شاید دیر کر دی ہے اورتو اور شہباز شریف صاحب بھی چار مہینے لندن میں قیام کے بعد ملک واپس آ گئے ہیں-اور کورونا وائرس پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں-اس شخص سے پہلے کوئی یہ پوچھے کہ یہ دنیا کے اتنے مہنگے شہر میں کہاں رہا ہے اور اس کا خرچہ کس نے برداشت کیا ہے-یہ ایک بدھو شخص ہے اور ٹی ٹی کا ماہر ہے-کرپشن کرو ملک لوٹو عوام کو بھاڑ میں جھونکو اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح دولت سمیٹ کر لندن بھاگ جاؤ-کرپشن ہی اس خاندان کا موٹو ہے اور یہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتا – یہ بہروپئے ہیں اور ٹھگی ان کا کام ہے-پچھلے دس سالوں میں ان کی دولت میں دو سو گنا اضافہ ہوا ہے اور اسں کے بدھو بیٹوں حمزہ اور سلمان جنہیں عام حالت میں کوئی کسی دفتر میں جونئیر کلرک بھی نہ رکھے- ان دونوں کی دولت میں پانچ ہزار گنا اضافہ ہوا ہے – اب یہ واپس کیوں آیا ہے یہ بات ہنوز صیغہ راز ہے-عوام میں مریم نواز میڈیا نے یہ افواہ پھیلائی ہے کہ اسے مقتدر حلقوں نے عمران خان کو ری پلیس کرنے کے لئے بلایا گیا ہے- عمران خان کو اس وقت چھیڑنا ملک کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے-سچ یہ ہے کہ مسلم لیگی غنڈوں اور چوروں کے دن اب گنے جا چکے ہیں-عوام کو چاہیئے کہ اب ان لٹیروں کے فریب میں نہ آئیں- سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ مومن کو ایک سوراخ سے دو بار ڈنگ نہیں لگتا- (یعنی مومن جب کسی معاملہ میں ایک بار خطا اٹھائے تو دوبارہ اس کو نہ کرے )-

الطاف چودھری
23.03.2020

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*