
سعودی دباؤ اور کوالالمپور سمٹ-عمران خان نے ترکی ملائشیا اور ایران کو ناراض کر لیا-
ملک میں انتشار ہے اور بدنظمی ہے-مشرف کو سزائے موت سنانے کے بعد فوج بھی بھپری ہوئی ہے-کوالالمپور میں شرکت نہ کرکے عمران سرکار ایکسپوز ہو گئی ہے-ویسے تو یوٹرن لینا عمران خان کا وطیرہ ہے مگر صاحب کے ساتھ “سو دن چور کا اور ایک دن سادھ کا” والی بات ہو گئی ہے-مہاتیر محمد اردوگان اور ایران کے صدر کو یہ منہہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں-ترکی کے صدر کا بیان پوری پاکستانی قوم کے منہہ پر طماچہ ہے کہ سعودی شاہ کی دھمکی کے بعض عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کی ہے-عمران خان کی اس غلطی کا خمیازہ پتہ نہیں ملک کو کب تک بھگتنا پڑے گا- خارجہ پالیسی اعتماد پر استوار ہوتی ہے اور اعتماد بحال ہوتے دیر لگتی ہے-اب پتہ نہیں ہے کہ عمران خان اور مخدوم کس منہہ سے انقرہ تہران یا ملائشیا جائینگے-ملکی وزارت داخلہ کا یہ بیان کہ عمران خان خارجہ تعلقات میں ان کی بریفنگ کو خاطر میں نہیں لاتے اور خود ہی اوٹ پٹانگ فیصلے کرتے ہیں غور طلب ہے- ویسے بھی سعودی عمران خان سے زیادہ خوش نہیں ہیں-اس نے بار بار عربوں اور ایرانیوں کی صلح کروانے کا ڈھونگ رچا کر خود کا تمسخر اڑایا ہے-عالمی تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ سعودی عرب تو فی الحال ایران سے کسی قسم کے مذاکرات کا متمنی ہی نہیں ہے اور وہ اس وقت تک ایران سے بات کرنے کی حامی نہیں بھرے گا جب تک اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو جائے- عمران خان اپنی احمقانہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے قوم کو نا صرف بھوکا مارے گا بلکہ ملک کو خارجی معاملات میں بھی تنہا کر دے گا-ان احمقوں سے جتنی جلدی ہو سکے چھٹکارا
پانا ضروری ہے-اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے-
الطاف چودھری
24.12.2019
Leave a Reply