نا اہل حکومت کا نکمہ وزیر خزانہ

نا اہل حکومت کا نکمہ وزیر خزانہ

پاکستانی معیشت کا حجم 300 بلین ڈالر سے اوپر ہے- سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق یہ دسمبر 2018 میں 278 بلین ڈالر ہے-جب ملک میں نئی حکومت بنی تو ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر 9,8 بلین ڈالر تھے -تین بلین ڈالر سعودی عرب سے اور دو بلین متحدہ عرب امارات سے ادھار لئے گئے تو یہ بنتے ہیں کل 14,8بلین ڈالر -مگر ملکی خزانے میں اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8 بلین ڈالرز ہیں-جسکا مطلب یہ ہوا کہ موجودہ حکومت نے چھ سات ماہ میں 6 بلین ڈالر خرچ کئے ہیں -اب وزیر خزانہ جناب اسد عمر صاحب قوم کو عالمی بنک سے 15بلین ڈالر کے قرضہ ملنے کا مثردہ سنا رہے ہیں-ہمارے وزیر خزانہ ماشاءاللہ بہت لائق فائق ہیں-گندم کا جواب جھٹ سے چنا دینے کا ملکہ رکھتے ہیں- انھیں جب ملکی معیشت کا پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ملکی معیشت تو چھوڑو وہ تو بالکل ٹھیک ہے عمران خان بہت ایماندار ہیں ملک کی سب سے بڑی عدالت نے انھیں صادق اور امین کا لقب دیا ہے وہ سب ٹھیک کر لینگے -پہلے بلاول بھٹو کے نام کا فیصلہ کرو- سبحان تیری قدرت – دو دفعہ روپئے کی قدر میں کمی کے باوجود ملکی ایکسپورٹ بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہیں-ملک میں صرف ٹھیلے اور کھوکھے والے ٹیکس دیتے ہیں -باقیوں سے حکومت ڈرتی ہے کیونکہ یہ سارے آپس میں بھانجے بھتجے ہیں یا چاچے مامے ہیں-اب دیکھنا یہ ہے یہ جون کے بجٹ میں جناب اسد عمر صاحب وزیر خزانہ آف پاکستان نے ملکی معیشت میں 5 ارب ڈالر کا جو گھپلہ کیا ہے وہ کون کون سے نئے ٹیکس لگا کر پورا کرتے ہیں- لوگو! کچھ ہونے والا نہیں ہے-کچکول ہو گا اور ہم ہونگے- اوپر والوں کا ڈنڈا ہو گا تو رادھا نو من تیل کے بغیر ہی ناچے گی- ملک کے غریب عوام تو بھوکے پیاسے جیسے تیسے جی ہی لینگے مگر وہ اوپر والے جو ان نکموں اور نا اہلوں کو اوپر لائے ہیں عنقریب انہیں بھی ڈالروں کی ضرورت ہو گی اور ان کے لئے ضروری انتظام نہ ہوا تو وہ اس نکمی اور نا اہل حکومت کا پکا پکا بندوبست کر دینگے- مشتری انتظار باشد-

الطاف چودھری
19.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*