کرائسٹ چرچ کےمسلمان

کرائسٹ چرچ کےمسلمان

شہر کے مسلمانوں کو میرا سلام
شہیدوں کو غازیوں کو میرا سلام
ان ننھے نمازیوں کو میرا سلام
جو درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے
جو اللہ کے گھر میں شہید ہو گئے
اور کامران و جاودان ہو گئے
وہ جو ظلم کے سامنے سینہ سپر ہو گئے
جو اللہ رسول کی محبت پر قربان ہو گئے
جو جنت و الفردوس کے حقدار ہو گئے
اور امن و شانتی کے پیغمبر ہو گئے
ان سب کو میرا سلام
شہیدوں کو میرا سلام
غازیوں کو میرا سلام
کرائسٹ چرچ کے مسلمانوں کو
میرا سلام

الطاف چودھری
16.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*