گو نواز گو

MARDAN, PAKISTAN, APR 24: Peoples Party (PPP) Co-Chairman, Asif Ali Zardari addresses during public gathering meeting held in Mardan on Monday, April 24, 2017. (Fahad Pervez/PPI Images).

وطن کی باتیں… جرمنی سے
26 اپریل 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

” گو نواز گو ” – عمران کا قومی ترانہ؟”

کہتے ہیں بیوقوفوں کے سر پہ سینگ نہیں ہوتے- عمران خان نے “گو نواز گو” کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لۓ وہ آئندہ جمعہ کے روزاسلام آباد میں ایک جلسہ دھرنا کرنے جا رہے ہیں- وہ سپریم کورٹ کے پاناما فیصلے کے جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار کے اختلافی نوٹس ہی کو فیصلہ سمجھ بیٹھے ہیں اور نواز شریف کو گھر بیجھنا چاہتے ہیں- انکا یہ خیال بھی ہے کہ وزیر اعظم رہتے ہوۓ نواز شریف جے ٹی آئی کی تحقیق یا تفتیش پر اثر انداز ہو سکتے ہیں- انھوں نے ” گو نواز گو“ کے نعرے کو ملک کا دوسرا قومی ترانہ قرار دیا ہے-شاید خان صاحب قومی ترانے کی روح اور تقدس کو سمجھتے نہیں ہیں – ایک تخریبی نعرے کو قومی ترانے کا نام دینا بذات خود ایک قومی جرم ہے-مگر خان صاحب میں شاید عقل ہی اتنی ہے- ادھر شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے جناب سراج الحق صاحب بھی گو نواز گو کے نعرے کو لے کے میدان میں کود پڑے ہیں-

جناب زرداری صاحب بھی ملکی دوروں پر ہیں اور وہ پنجاب سے اب کے پی کے میں جلسے جلوس کر رہے ہیں اور “ گو نواز گو“ کے نعرے لگا رہے ہیں اور وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پیٹ پھاڑ کر ان سے ملکی لوٹی ہوئی دولت نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ صوبہ کے پی کے میں جناب زرداری صاحب عمران خان کو جعلی خان کے نام سے پکار رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ عمران خان پٹھان نہی ہے بلکہ اس کا پٹھانوں سے کوئی تعلق واسطہ ہی نہی ہے یہاں تک کے اسکا ووٹ بھی اس صوبے میں نہی ہے اور آکر اسکا کوئی شجرہ ملتا ہے تو ٹائیگر نیازی سے ملتا ہے جس نے ڈھاکہ میں جنگ ہاری تھی۔زرداری صاحب شریفوں کے ساتھ اس جعلی خان کو بھی بے نقاب کرنے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ نیشنل عوامی پارٹی نے کسی “ گو نواز گو“ جیسی تحریک کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے- ان کا اصرلی موقف ہے کہ کیونکہ عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کو نا اہل قرار نہیں دیا اس لۓ انھیں مستعفی ہونے پر مجبور کرنا عدالت کی توہین ہے-
اور اگر ملک میں افراتفری اور انارکی پیدا کرکے لیگی حکومت کو گھر بھیبجنا مقصود تھا تو عدالت میں قوم کہ پیسہ اور وقت ضائع کرنے کا کیا تک تھا-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*