نواز شریف کا قتل

نواز شریف کا قتل

نواز شریف کو شاید اب موت کا ڈر نہیں ہے- اس لئے اب اسے دکھ تکلیف محسوس نہیں ہوتے- اسے کسی حکومتی رو رعایت کی امید بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ یہ چاہتا ہے-جیل کی صعوبتیں سخت ہیں اور وہ علیل ہے – اس کی علالت جان لیوا ہے -علاج میں کمی بیشی اسے موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے- وہ اپنے ساتھ روا رکھے جانے سلوک پر نہ تو احتجاج کر رہا ہے اور نہ ہی درخواست کر رہا ہے-وہ خاموش ہے اور اس کی خاموشی ملکی اقتدار پر برا جمان طفل تلنگوں کو چبھ رہی ہے-اسے جیل سےہسپتال اور ہسپتال سے جیل کے گدھی گیڑے میں الجھا کر اس کی بے توقیری کی جا رہی ہے-جو اسے منظور نہیں ہے-اس پر 3000 ارب روپئے کی کرپشن کے الزامات ایسے ہی جھوٹ ہیں جیسے ذوالفقار علی بھٹو پر قتل کا الزام-اقتدار نوسر بازوں اور بھروپیوں کے ہاتھ میں ہے جو اپنی ڈگڈگی کی ڈگ ڈگ سے ساری قوم کو نچا رہے ہیں-نواز شریف جیل میں مر بھی گیا تو کچھ نہیں ہو گا-جیسے بھٹو کے قتل کے بعد کچھ نہیں ہوا تھا-مگر تاریخ ان ننگ وطن ننگ دین فرنگی صیہونی ہنودی گماشتوں کو سزا ضرور دے گی جو وطن عزیز کی تباہی میں شریک ہیں-

الطاف چودھری
12.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*