مودی کا بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے-او آئ سی کانفرنس کی متفقہ قرار داد-

مودی کا بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے-او آئ سی کانفرنس کی متفقہ قرار داد-

‎پاکستان نے او آئی سی کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا کیونکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو وہاں خاص مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا-پاکستان کا موقف تھا کہ ایک ایسے ملک کو جو ایک لاکھ کشمیریوں کا قاتل ہے اور کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہے اسے اس کانفرس میں مدعو نہیں کرنا چاہئے -پاکستان کے کانفرنس میں شامل نہ ہونے کے باوجود پاکستان کے لئے ایک بہترین کامیابی ہوئی ہے کہ ستاون مسلم ممالک نے اس اجلاس میں بھارت پر ایک دہشت گرد ملک کا لیبل لگایا ہے- جو کہ پاکستان کی بہت بڑی سفارتی فتح ہے- ذرائع کے مطابق او آئی سی نے بھارت کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے اور قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی حالیہ لہر کی مذمت کی ہے- بھارتی نیشنل کانگریس نے نریندر مودی کو ابو ظہبی میں او آئی سی کانفرنس میں حصہ لینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. اس نے مودی پر ابو ظہبی میں قومی مفادات فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے- پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قريشی نے او آئی سی کے کشمیر کاز کے لئے پاکستان کے کردار کی تعریف پر شکریہ ادا کیا ہے – او آئی آئی نے پاکستان کو اپنے مستقل انسانی حقوق کمیشن کے طور پر منتخب بھی کیا ہے کیونکہ پاکستان انسانی حقوق کے لئے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے- کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کی جڑ ہے لہذا یہ پاکستان کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کہ او آئی کے رکن ممالک نے جموں و کشمیر میں بھارتی مظلالم کی مذمت کی ہے اور اسے دہشت گرد کہا گیا ہے – تاہم بھارتی ذرائع ابلاغ عوام سے حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں –

‎الطاف چودھری
06.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*