جنگ ابھی جاری ہے

جنگ ابھی جاری ہے

مودی کی نیدیں حرام ہو گئی ہیں-14 فروری کے پلوامہ کے فدائی حملہ میں پچاس سے زائید ہندوستان کے فوجی جہنم واصل ہوئے-26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پے لوڈ پھینک کر بھاگ گئے-27 فروری کو ایل او سی پر پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرا لئے اور ایک پائلٹ گرفتار کر لیا تو مودی جنگی جنون میں پاگل ہو گیا- اگرچہ حکومت پاکستان نے ہندوستانی گرفتار پائلٹ کو جزبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا مگر اس کے باوجود بھارت کشمیر کی سرحد پر اپنی شرانگزیوں سے باز نہیں آیا – پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو انکشاف ہوا کہ 28 فروی کو بھارت اسرائیل اور ایک دوسرے ملک کی ملی بھگت سے پاکستان پر فضائی اور میزائل حملہ کرنے والا ہے-اس کا نشانہ بہالپور اور کراچی تھے-راجستھان کی طرف سے بہاولپور پر میزائل حملہ کی اطلاعات تھیں-اطلاعات یہ بھی تھیں کہ کسی غیر ملکی مسافر طیارے کا کوڈ چینج کرکے اور اسے جنگی جہاز ظاہر کرکے پاکستان کی فضائیہ سے ہٹ کروایا دیا جائے-یا اسکا الزام کسی دہشت گرد تنظیم پر لگا دیا جائے-پاکستان کی فوج چوکس تھی پہلے تو ساری کمرشل فلائٹ کو بند کر دیا گیا اور پھر ہندوستان کو پیغام دیا گیا کہ اگر اس نے پاکستان کے کسی بھی شہر کو ہٹ کیا اور کوئی بھی جارحیت کی تو اس کا جواب دیا جائے گا اور اس کا تین چار گنا نقصان کیا جائے گا-اس کا مطلب واضح تھا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے دو شہروں پر میزائل حملہ کرتا ہے تو پاکستان اس کے چھ یا آٹھ شہروں کو نشانہ بنائے گا-اس وارننگ سے مودی جی کے چودہ طبق روشن ہو گئے اور اس نے ارادہ بدل لیا ہے-مودی ایک جنونی قاتل ہے اور یہ اکھنڈ بھارت کا دائی ہے اور اس کی پارٹی RSS کا انتظامی اسڑکچر ہٹلر کی نازی پارٹی سے مستعار لیا ہوا ہے-ملک کی 30 فی صدی سے زیادہ آبادی کو دلت اور شودر بنایا ہوا ہے جسے ہندوستان میں جانوروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور کیا ہوا ہے-گائے کا گوشت کھانے کی سزا موت ہے-کشمیر میں پچھلے بہتر سالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ حریت پسندوں کو شہید کر دیا گیا ہے-ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کی گئی ہے اور پیلٹ گن سے ہزاروں بچوں عورتوں اور جوانوں کی آنکھوں میں پیلٹ مار کر اندھا کر دیا گیا ہے-اس لئے وقتی طور پر مودی کا شر تو شاید ٹل گیا ہے مگر اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے-یہ صرف پاکستان کا ہی دشمن نہیں ہے بلکہ سارے خطے کی تباہی کا درپے ہے اور اس طرح کے نیم پاگل لوگ دوسرے تو کو مارتے ہی ہیں مگر خود بھی تباہ ہو جاتے ہیں اور اب ہندوستان کی تباہی مقدر ہے-

الطاف چودھری
04.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*