ابی نندن کا یار عمران خان نوبل پرائز کا حقدار نہیں بلکہ جنگی جرم کا مرتکب ہوا ہے-

ابی نندن کا یار عمران خان نوبل پرائز کا حقدار نہیں بلکہ جنگی جرم کا مرتکب ہوا ہے-

قوم حالت جنگ میں ہے – لشکر اغیار ملکی سرحدوں پر حملہ آور ہیں – قوم کے بیٹے مادر وطن پر اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ہنودی یہودی گماشتوں کو اپنے گرو مہاتما عمران خان کو نوبل پرائز دلوانے کی جلدی ہے- واہگہ بارڈر پر یہ ابی نندن کو مودی کے سپاہیوں کے حوالے کر رہے تھے اور کشمیر کی سرحدپر بھارتی سینا ہمارے بچوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کر رہی تھی-لگتا تھا کہ ابی نندن کوئی جنگی قیدی نہیں ہے بلکہ کوئی وائسرائے ہے- ملک کے سابقہ وزراء اعظم ملکی درسگاہوں کے عمر رسیدہ علیل پروفیسروں سنیئر تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو تو یہ ہتھکڑی لگا کر ملکی کیکنگرو عدالتوں میں پیش کرتے ہیں مگر ملک دشمنوں کو یہ بینڈ باچے کےساتھ سرحد پار بھیجتے ہیں- ملکی دانشوروں کے ساتھ یہ اتنا تضحیک آمیز رویے برتتے ہیں کہ مرے ہوؤں کی ہتھکڑی بھی نہیں کھولتے اور لاشوں کو بکاؤ میڈیا پر دکھا کر ان کی بے حرمتی کرتے ہیں-یہ یہودیوں اور ہندیوں کی پروردہ حکومت ہے اور عمران خان کو انھوں نے پاکستان میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے لانچ کیا ہوا ہے – ان کا ایجنڈا ملک میں اسلامی شعائر اور اقتدار کو مٹانا ہے اور محب وطن راہنماؤں کی نازی ہتھکنڈوں سے تذلیل کرنا ہے-عمران خان پر ابی نندن کے چھوڑنے پر ہنود یہود اسے نوبل پرائز دیں گے اور پاکستانی عوام اس پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلائے گی – ننگ ملت ننگ دین ننگ وطن-

الطاف چودھری
03.03.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*