پاناما لیکس کے بعد ڈان لیکس

وطن کی باتیں… جرمنی سے
25 اپریل 2017
Goettingen, Germany
ahussai@t-online.de
Tel:-00491707929561

پاناما لیکس کے بعد ڈان لیکس

پاناما فیصلے کے بعد ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ ریلیز ہونے کو ہے اور ملکی میڈیا میں اس پر خوب لے دے ہو رہی ہے- اس تحقیقاتی کمیٹی کا کام اس ذمہ دار کا تعین کرنا ہے جس نے خبر لیکس کی تھی اور خبر کی اشاعت کو روکنے کی ناکامی پر کاروائی کی سفارش کرنا ہے-

میڈیا میں خبر چل رہی ہے کہ رپورٹ ملک کے وزیر اعظم جناب میاں محمد نوآز شریف کو پیش کر دی گئی ہے اور اس میں ذمہ دار کا تعین نہیں ہو سکا مگر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر جناب طارق فاطمی اور پرسنل انفارمیشن آفیسر جناب راؤ تحسین صاحب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-خبر یہ بھی ہے کہ جناب فاطمی صاحب نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے-خبر یہ بھی کہ کم از کم ان سے مشیر خارجہ کا قلمدان لے لیا جاۓ گا اور وہ کسی اور عہدے پر کام جاری رکھ سکینگے-

تعجب کی بات یہ ہے کہ جناب نواز شریف صاحب تیسری دفعہ وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے اور بھاری مینڈیٹ ہونے کے باوجود اتنے بے بس کیوں ہیں- اس سے پہلے وہ اپنے بہت ہی قابل اعتماد ساتھی اور شریف النفس انسان جناب پرویز رشید صاحب کی بلی دے چکے ہیں- ان پر صرف یہ الزام تھا کہ وہ وزیر اطلاعات و نشریات ہوتے ہوۓ بھی ڈان کی خبر کو شائع ہونے سے نہیں روک سکے اور اب فاطمی صاحب کو فارغ کرنے کے لۓ مجبور ہیں- حکومتی درباری وزرا کا ان باتوں کا جواب دیتے ہوۓ جان جاتی ہے- اور کہا یہ جاتا ہے کہ ملک میں جمہوریت ہے-ملک میں جمہوریت ہو گی مگر ڈنڈا کسی اور کے پاس ہے اور وہی سارے سیاسی ڈھور ڈنگروں کو ہانک رہا ہے-

الطاف چوہدری

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*