چور نگری

چور نگری

نگر میں بستے ہیں چور بہت
بد بہت اور یہاں بدنام بہت
اشرافیہ سر چھپائے پھرتی ہے
مصر کا لگا ملک میں بازار ہے
بدمعاشیہ کا گلی گلی راج ہے
غنڈوں موالیوں کی سرکار ہے
کوئی رہبر نہیں ملتا ہے یہاں
ملتے ہیں رسہ گیر اور رہزن بہت
اس چور نگری میں لفنگے بہت
بھتہ خور اور اجرتی قاتل بہت
عزت سادات نیلام ہوتی ہے یہاں
عصمتوں کے لگتے ہیں بازار بہت
ہر چور اچکا یہاں چوہدری ہے
ہر غنڈی رن یہاں پردھان ہے
نہ کسی کا یہاں دین ایمان ہے
اور انسان انسان کا یہاں غلام ہے

الطاف چودھری
31.01.2019

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*