عمران شاہی نے مرتد عاطف میاں قادیانی کی تقرری واپس لے لی-خس کم جہاں پاک-ناموس رسالت کے غداروں کے لئے ارض پاک پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے-( قسط 4 )

عمران شاہی نے مرتد عاطف میاں قادیانی کی تقرری واپس لے لی-خس کم جہاں پاک-ناموس رسالت کے غداروں کے لئے ارض پاک پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے-( قسط 4 )

آخر کار عمران شاہی کو بے کس اور لاچار پاکستانی قوم پر رحم آ ہی گیا اور مرتد میاں عاطف قادیانی کی اقتصادی ایڈوائزری کمیٹی میں تقرری واپس لے لی گئی ہے – خس کم جہاں پاک- امت مسلمہ کو نت نئے طریقوں سے اذیت دی جاتی ہے اور شعائر اسلام کا تمسخر اڑا کر دینی حمیت کو آزمایا جاتا ہے-دین دشمن ہنودی یہودی گماشتے کبھی ڈنمارک کبھی فرانس کبھی ہالینڈ میں قبل اعتراض خاکے بنا کر اور کبھی پاکستان میں ایک مرتد قادیانی کو 22 کروڑ مسلمان کا معاشی مشیر تعین کرکے ان کی مذہبی غیرت اور حمیت کو آزمایا جاتا ہے-پچھلے ہفتے اور ایام حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار اور ناموس رسالت پر اپنا تن من دھن نچھاور کرنے والی پاکستان کی غیور عوام نے ایک ناقابل بیان اذیت میں گزارے-عمران شاہی ایک ہنودی اور یہودی کاسئہ لیسوں کا ٹولہ ہے- اسے اقتدار دیا ہی مسلمان پاکستان کو نشتر چبھونے کے لئے ہے-فواد چودھری جسے دین کی ابجد کا بھی پتہ نہیں ہے مفتی بنتا ہے اور سرکار دو عالمﷺ کے شیدائیوں کو وقیانوسی اور مذہبی جنونی کہتا ہے-مدرسوں کے نظام کو بدلنے کی دھمکیاں دیتا ہے جہاں 30 سے 35 لاکھ غریب اور یتیم بچے سر چھپائے بیٹھے ہیں جن کا کوئی والی وارث نہیں ہے اور جو پاکستانی خدا ترس اور مخیر حضرات کے تعاون سے چلتے ہیں-پہلےتم انگریزی اور مشنری سکولوں کے نظام کو تو بدل لو جہاں دین اسلام اور نظریہ پاکستان کی روح کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں- یا سرکاری سکولوں کو ٹھیک کرو جہاں گدھے گھوڑے باندھے جاتے ہیں اور تمہارے جیسے حکومتی عہدے دار سارے فنڈ ڈکار کر جاتے ہیں – جو چوہدری صاحب عاطف میاں کی قابلیت کے قلابے ملا رہے ہیں وہ حقیقت نہیں ہے-عاطف میاں ایک کتاب کا مصنف ہے جسے اس نے ایک دوسرے معیشت دان صوفی کی شراکت سے لکھا تھا-ان کی قرض کی 2008 کے امریکی ” سب پرائم بحران” میں پٹ چکی ہے اور عاطف میاں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے- 2013 کے بعد سے اسے کوئی پراجیکٹ بھی نہیں ملا-اس کی کتاب House of debt” اس وقت 5 ڈالر میں بک رہی ہے-جسٹس (ر) وجہدین نے کہا ہے کہ اگر عاطف میاں اتنے لائق فائق ہوتے تو دین اسلام کو چھوڑ قاویانی نہ بنتا-اللہ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے-

الطاف چودھری
08.09.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*