
اللہ کو محبوب رکھو
الله کو محبوب رکھو ایک وھی تو ھےجو تاریکیوں میں دئے جلاتا ہے اور جو مضطرب دلوں کو راحت بخشتا ھے – دہ تمہارے دل کے رازوں اور تمہاری مشکلات سے واقف ہے- وہ اس وقت بھی تمہارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے جب تمہارے اپنے بھی تم سے کنی کترانے لگتے ہیں-ایک وہی تو ہے جو تمہاری ڈوبتی ناؤ کو پار لگاتا ہے اور زندگی کے مصائب و آلام جب تمہارے گرد گھیرا تنگ کر لیتے ہیں ایک وہی تمہاری ہمت بڑھاتا ہے اور تم میں ان مصائب سے ٹکرانے کی ہمت دیتا ہے اور حوصلہ پیدا کرتا ہے-تم اس دنیا میں ہر ایک کو راضی نہیں رکھ سکتے بس اسے ہی راضی رکھنے کی کوشش کرو – وہ تمہارے رازوں کو مخفی رکھے گا اور وہ تمہیں دنیا کے رنج و الم سے محفوظ رکھے گا اور تمہاری حفاظت کرے گا-
الطاف چودھری
13.06.2018
Leave a Reply