زلفی بخاری کو کس نے باہر جانے دیا؟ ننگ ملت ننگ دین‎ ننگ وطن

زلفی بخاری کو کس نے باہر جانے دیا؟ ننگ ملت ننگ دین‎ ننگ وطن

‎زلفی بخاری پانامئے ہیں اور عمران خان کے دوست ہیں – یہ بیرون ملک عمران خان کے مالی اور دیگر مخصوص معاملات کی نگرانی کرتے ہیں – یہ ریحام خان کی شادی اور بعدازاں طلاق کے معاملے میں خبروں کی زینت رہے اور باقاعدہ طلاق اناونس ہونے سے ایک دن پہلے جب ریحام خان لندن کے ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنے جارہی تھیں تو یہ زلفی بخاری ہی تھے جنہوں نے عمران خان کے حکم پر ریحام خان کو اس پریس کانفرنس سے روکا تھا – زلفی بخاری کو شور کمپنیوں اور کچھ دیگر مالی معاملات میں نیب نے طلب کر رکھا تھا – نیب بار بار نوٹس دیتا رہا اور زلفی بخاری اسے جوتے کی نوک پر رکھتے رہے -جس کے بعد نیب نے اُن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈلوا دیا اور آج جب عمران خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہونے لگے تو ان کے ساتھ زلفی بخاری بھی تھے – یہ افراد ایک خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے کہ زلفی بخاری کو روک لیا گیا اور آف لوڈ کیا گیا – مگر زلفی بخاری تو لاڈلے کے لاڈلے ہیں-ان پر خان صاحب کی طرح قانون کا اطلاق نہیں ہوتا – عمران خان نے ائیر پورٹ سے کسی بڑی شخصیت کو فون کیا تو انہیں باہر جانے کی فوری اجازت مل گئی اور ملکی قانون ہاتھ ملتا رہ گیا- کیا ایک عام پاکستانی کو اس طرح کا ریلیف منٹوں میں مل سکتا ہے ؟ جناب عمران خان اپنے دوست زلفی بخاری کو اُسی پروٹوکول میں لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئے -ویسے تو خان صاحب جو رول آف لاء کیلئے امریکا اور برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور جو غریب امیر کیلئے ایک قانون کی بات کرتے ہیں، جو تبدیلی اور احتساب کا چورن بیچتے ہیں – لیکن یہ ہے ان کی اصل حقیقت- نہ دین نہ ایمان اور نہ قول قرار اور نہ ہی کام کاج-مسکن بڑے بڑے محلات سفر جہازوں پر اور نوکری فرنگیوں ہندیوں اور صیہونیوں
کی –

الطاف چودھری
12.06.2018

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*