اللہ اور انسان کے درمیان سب سے بنیادی اور عظیم تعلق محبت کا ہے۔ اللہ سبحان و تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا: يَاْتِى اللّـٰهُ بِقَوْمٍ يُّحِبُّـهُـمْ وَيُحِبُّوْنَهٝ ۙ “اللہ ان سے محبت کرتا ہے اور وہ اللہ سے محبت کرتے ہیں ۔” (المائدہ آیت نمبر 54)-یہ محبت ہی ہے جو انسان کو عبادت، دعا، شکر گزاری، اور توبہ کی طرف لے کر جاتی ہے۔ عبادت بھی درحقیقت محبت کی ایک شکل ہے، جو انسان اپنے خالق کے لیے اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالی عز و جل کو اپنے بندے سے محبت ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ اس کا بندہ اس پر بھروسہ کرے، اس سے امید رکھے، اور اس سے لو لگائے۔محبت کا تعلق اس لیے بھی سب سے زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ اللہ کی بے شمار نعمتوں اور فضل کا اعتراف ہے۔ اللہ کی محبت ہی انسان کو مایوسی سے نکالتی ہے اور یہ یقین دلاتی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، اللہ اس کے ساتھ ہے۔اللہ کے ساتھ تعلق صرف خوف یا جزا و سزا تک محدود نہیں بلکہ ایک گہرے، خالص اور بے لوث محبت کے رشتے پر مبنی ہے۔ یہ محبت ہی اصل محرک ہے جو انسان کو اللہ کے قریب لے جاتی ہے۔
الطاف چودھری
14.12.2024
Leave a Reply