اللہ کوراضی رکھو اور اس کی مخلوق کے درمیان تفرقہ مت ڈالو

‎اللہ سبحان و تعالی کی رضا میں ہی مومن کی اصل کامیابی ہے- خلق خدا کے درمیان محبت، رواداری، اور بھائی چارے کو فروغ دینا نہ صرف ایک بہترین اسلامی عمل ہے بلکہ یہ معاشرتی امن و سکون کے لیے بھی ضروری ہے۔اس لئے اللہ رب العالمین کی رضا کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لو اور اس کے بندوں کے درمیان محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا اپنے کردار کا حصہ بنا لو۔ نفرت اور تقسیم وہ عناصر ہیں جو نہ صرف معاشرتی نقصان کا باعث بنتے ہیں بلکہ اللہ رب العزت کی ناراضگی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”آسانی کرو تنگی میں نہ ڈالو۔ لوگوں کو تسلی دو۔ ان کے لیے نفرت کی فضا پیدا نہ کرو۔“(بخاری آیت نمبر 6125)-قرآن کریم فرقان حمید میں ارشاد باری تعالی ہے: ‎وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا”اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور فرقے نہ بناؤ”آل عمران آیت نمبر 103)-اللہ جل جلالہ ہمیں اپنے عمل اور گفتار میں ایسی حکمت عطا فرمائے جو دوسروں کے دل جیتے اور ہمیں خیر و بھلائی کا ذریعہ بنائے-آمین

الطاف چودھری
23.11.2024

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*