ہمیشہ عزت دار اور باکردار لوگوں سے دوستی رکھو-جو سب کا دوست ہوتا ہے ، وہ کسی کا دوست نہیں ہوتا

‎عزت دار اور خاندانی لوگوں کی دوستی کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان کی صحبت میں ایک مضبوط بنیاد اور عزت کا احساس ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنی ذات اور خاندانی اقدار کو ترجیح دیتے ہیں اور جب آپ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، تو ان کا انداز نرم، باوقار اور قابلِ احترام ہوتا ہے۔

‎ایسی دوستی میں چھوٹے موٹے اختلافات اور غلط فہمیاں بھی احترام کے ساتھ حل ہو جاتی ہیں۔ نسلی لوگ غصے اور ناراضگی کے وقت بھی تہذیب کے دائرے میں رہتے ہیں، اور کبھی ایسا نہیں کرتے کہ آپ کو شرمندہ کریں یا آپ کی کمزوریوں کو کسی محفل میں ظاہر کریں۔ ان کا ناراض ہونا بھی اس بات کا ثبوت ہوتا ہے کہ ان کے دل میں آپ کے لیے عزت اور احترام موجود ہے، جو وقتی جذبات سے بالاتر ہوتا ہے۔

‎ایسے لوگوں کا ساتھ انسان کی شخصیت میں گہرائی اور خوبصورتی لاتا ہے۔ ان کے ساتھ وقت گزارنے سے انسان کی اپنی سوچ، برتاؤ اور رویے میں بھی نکھار آتا ہے۔ کیونکہ جب آپ ایسے لوگوں سے وابستہ ہوتے ہیں جو اصولوں اور اخلاقیات کا دامن تھامے رکھتے ہیں، تو آپ خود بھی ان خوبیوں کو اپنانے لگتے ہیں۔

‎زندگی میں ایسے لوگوں کا ساتھ ملنا ایک نعمت سے کم نہیں۔ یہ لوگ اپنے ساتھ ساتھ آپ کو بھی سنوارنے کا سبب بنتے ہیں اور مشکل وقت میں آپ کی ڈھال بن جاتے ہیں۔ ان کی دوستی آپ کو مضبوط اور باوقار بناتی ہے، کیونکہ وہ آپ کی عزت کو اپنی عزت سمجھتے ہیں اور آپ کے ساتھ خلوص اور 

‎محبت کا رشتہ برقرار رکھتے ہیں۔اللہ ہمیں دوست دشمن کی پہچان کی سمجھ عطا فرمائے-

الطاف چودھری

06.11.2024

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*