وزیراعظم نواز شریف چوتھی واری فیر-نواز شریف شیر ہے اور 8 فروری کو گلی گلی گرجے گا- برطانوی اخبار گارجین اور تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کی رپورٹس

اس وقت ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں -جو پہلے بھی تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں- وہ تجربہ کار ہیں اور چین اور امریکہ کے درمیان خارجہ پالیسی کے مفادات کو متوازن کرنے میں ماہر ہیں-نواز شریف سعودی عرب متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان اور اس کے عوام کے باہمی عقیدت و احترام کے رشتوں کو سمجھتے ہیں اور پڑوسی ممالک ایران افغانستان اور ہندوستان سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں -فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے لکھا،نواز شریف 8 فروری کو چوتھی بار وزیراعظم بننے جا رہے ہیں-جنونی مسلم لیگیوں کے نزدیک نواز شریف شیر ہے اور اسے 8 فروری کو پھر سے گرجنے کا موقع مل رہا ہے- نواز لیگ ان انتخابات میں فتح کےلئے سب سے زیادہ فیورٹ ہے -انتخابی مہم کے دوران ان کی توجہ روزگار دلانے اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے پر رہی، شریف کے اہم وعدے معیشت پر مرکوز اور بھارت کو امن کا پیغام پیش کرتے ہیں- گارجین کا سیاسی تجزیہ کار کے حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف امریکا، چین اور بھارت کے ساتھ تعلقات دوبارہ بہتربنا سکتے ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی کے دور میں بری طرح نقصان پہنچا- برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمران خان سے کہیں بہتر وزیر اعظم ہوں گے، وہ ایک کاروباری شخص ہیں جو مارکیٹوں اور پاکستان کے قرض دہندگان کو ساتھ رکھنے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں، نواز شریف کے جراتمندانہ بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس کوئی متبادل نہیں بچا – تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار گارجین کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد ہے کہ نواز شریف ملک کومعاشی بھنور سے نکال سکتے ہیں- اخبار کے مطابق جمعرات کے انتخابات کے بعد جس شخص سے بڑے پیمانے پر اگلا وزیر اعظم بننے کی توقع کی جا رہی ہے وہ تقریباً چار عشروں سے پاکستانی سیاست کے جانے پہچانے چہرے ہیں،تین بار سابق وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف اب چوتھی معیاد کے لیے پر امید ہیں- نواز شریف کی جلد واپسی پر ان لوگوں کو راحت ملی ہے جو سمجھتے ہیں کہ نوازشریف پاکستان کو طویل عرصے سے جاری معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے، انتخابی مہم کے دوران ان کی توجہ روزگار دلانے اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے پر رہی ہے- اخبار نے شہریوں کے حوالے سے لکھا کہ ان کا کہنا ہےکہ ہم نواز شریف کو چاہتے ہیں کیونکہ ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے اور جب بھی شریف اقتدار میں آئے ہیں وہ پاکستان میں استحکام لائے،ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور انہیں یقین ہے کہ صرف نواز شریف کی پارٹی ہی سنبھال سکتی ہے-cpd..

الطاف چودھری
06.02.2024

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*