


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے۔سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا سب سے بڑا باوفا شخص خواجہ آصف میرے ساتھ کھڑا ہے، خواجہ آصف کے والد نے میری سیاسی تربیت کی-نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے 34 سال کا تعلق نہیں یہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف اور میں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اکٹھے گریجویشن کی- اس سے قبل اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ ن لیگ یا نواز شریف جلسے نہیں کر رہے، کیا ہم آج سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں؟شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، بھارت نے جب 5 ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے امریکی پیشکش ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سیاسی مخالفین کا جلوس نکل جائے گا، آج پاکستان کا نوجوان نواز شریف کی جانب دیکھ رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ برسرِ اقتدار آکر ترقی کا پہیا دوبارہ چلائیں گے، ایک سیاسی مہربان جلسوں میں کبھی کسان کارڈ کبھی مزدورکارڈ دکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج عوامی سمندر گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا، آج سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا، آپ کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوں گے۔ سیالکوٹ میں ن لیگ کے جلسہ عام سے خطاب میں نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ن لیگ کے ساتھ ہے،کون ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں یوتھ ن ليگ کے ساتھ نہيں، وہ آج کے جلسے میں دیکھ لیں- نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا منصوبہ ہے نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کریں گے ، کاروبار کے لیے قرضہ دیں گے، ہر نوجوان تک پہنچنے کی کوشش کریں گے-سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ موٹروے دوبارہ بنےگی،لاہور سے سیالکوٹ ٹرین بھی چلائيں گے- 8 فروری کو شیر دھاڑےگا اور مخالفین کا جلوس نکل جائےگا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے-شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری پر طنز کرتے ہوئے انہیں فٹ بال میچ کا ریفری قرار دے دیا اور کہا کہ ایک سیاسی مہربان کبھی کسان کارڈ،کبھی مزدورکارڈ نکالتے ہیں – یوں لگتا ہے یہ کوئی فٹ بال میچ کے ریفری ہوں، 8 فروری کو عوام کا سمندر ان کو یلوکارڈ دکھا کر میدان سے باہرکردےگا-
Leave a Reply