اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے -بورے والا کو ضلع بنایا جائے گا -ن لیگ کی حکومت آئی تو بورے والا سے بھی ایک موٹروے گزرے گی-نواز شریف کا بورے والا میں خطاب-مریم نواز نے آج پھر نام لیے بغیر بلاول بھٹو کو نشانے پر لے لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ یہ انہوں نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا ہے، دوبارہ اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے-بورے والا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بورے والا کو ضلع بنایا جائے گا، اتنے سال عوام سے نہ مل کر اداس ہوگیا تھا، اب خوش ہوں-نواز شریف نے سازش نہیں کی تھی آپ نے اپنے پیر پر خود کلہاڑا مارا- نواز شریف نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر میری حکومت ختم کی گئی، پاکستان سے بےروزگاری ختم ہو جانی چاہیے تھی، یہ موٹروے اپنی ذات کے لیے نہیں آپ کے لیے بنائی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو بورے والا سے بھی ایک موٹروے گزرے گی-قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ روپے کا ہے، پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری سے واپس نکال لائیں گے، تبدیلی کی وجہ سے 4 روپے والی روٹی آج 25 روپے کی ملتی ہے-نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پاکستان کا کیا حال کر دیا، نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، ہر چیز مہنگی ہے-پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے آج پھر نام لیے بغیر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نشانے پر لے لیا۔بورے والا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب آکر نواز شریف پر تنقید کرنے والے جہاں بھی جاتے ہیں ان کے دائیں بائیں ن لیگ کے منصوبے ہوتے ہیں، وہ جہاں سے آئے ہیں وہاں اسکولوں میں مویشی بندھے ہوتے ہیں۔مریم نواز نے کل پارٹی منشور لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باقی جماعتیں جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کر رہی ہیں، لوگ جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا کر چلے گئے، جنوبی پنجاب کی خدمت صحیح معنوں میں صرف نواز شریف نے کی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہم ہر ضلع میں دانش اسکول بنائیں گے، روٹی، چینی، آٹا، دالوں کی قیمتیں کم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار کو کوئی نہیں جانتا تھا تو وہ لوگوں کو کہتے تھے کہ وہ پنجاب کے شہباز شریف لگے ہوئے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*